پاورکمپنیوں کو 158ارب روپے جاری سرکلر ڈیٹ صرف 23 ارب رہ گیا

سرکلر ڈیٹ کے بقیہ 23 ارب روپے مختلف اداروں کی جانب سے مطالبات کی صورت میں ایڈجسٹمنٹ کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔

نئی حکومت کے قیام کے وقت سرکلر ڈیٹ 503 ارب روپے تھا۔ فوٹو : فائل

وزارت خزانہ نے توانائی کے شعبے میں موجود سرکلر ڈیٹ کی مد میں 158 ارب روپے کی دوسری قسط جاری کردی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت خزانہ نے توانائی کے شعبے سے منسلک مختلف اداروں کو 158 ارب روپے کی دوسری قسط جاری کردی ہے جس کے بعد اس شعبے میں سرکلر ڈیٹ کی رقم صرف 23 ارب روپے رہ گئی ہے جو کہ مختلف اداروں کی جانب سے مطالبات کی صورت میں ایڈجسٹمنٹ کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ موجودہ حکومت کے قیام سے قبل پاورکمپنیوں کا سرکلر ڈیٹ 503 ارب روپے تک پہنچ گیا تھا، حکومت نے اپنے قیام کے 60 روز میں اسے ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت اس سے قبل 322 ارب روپے جاری کردیئے گئے تھے۔
Load Next Story