سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن کا بگ بیش لیگ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان

وقت آگیا ہے کہ اب میں کرکٹ کھیلنے کے بجائے بیٹھ کر کرکٹ دیکھا کروں ، شین وارن

اب اپنی فیملی،کاروبار اورکمنٹری کووقت دینا چاہتا ہوں، اس لئے ہرقسم کی کرکٹ سے ریٹائر ہو رہا ہوں،شین وارن فوٹو : فائل

سابق آسٹریلوی کرکٹر" شین وارن" نے بگ بیش لیگ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیاہے۔


43 سالہ سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن بگ بیش لیگ میں میلبورن اسٹارزکے کپتان تھے،ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے وقت ان کا کہنا تھا کہ اب وہ اپنے خاندان، کاروبار اورکمنٹری کووقت دینا چاہتے ہیں ، اس لئے ہرقسم کی کرکٹ سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اب وہ کرکٹ کھیلنے کے بجائے کرکٹ دیکھا کریں۔

واضح رہے شین وارن نے 2007 میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی، سابق آسڑیلوی اسپنر شین وارن نے 1992 سے 2007 تک 145 ٹیسٹ میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی، جس میں 708 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ وہ ٹیسٹ میچز میں 700 سے زائد وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بولر تھے، اس کے علاوہ انہوں نے 194 ایک روزہ میچز میں 293 وکٹیں حاصل کیں۔
Load Next Story