صوبے 15 ستمبر یا اس کے دو ہفتوں کے دوران بلدیاتی انتخابات کرادیں سپریم کورٹ
ملک کے چاروں صوبے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں تمام ضروری قانون سازی 15 اگست سے قبل کرلیں، سپریم کورٹ
سپریم کورٹ نے وفاق اور چاروں صوبوں کو 15 ستمبر یا اس کے دو ہفتوں کے دوران بلدیاتی انتخابات کرانے کی ہدایت کردی ہے۔
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کی ، سماعت کے دوران عدالت نے حکم دیا کہ ملک کے چاروں صوبے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں تمام ضروری قانون سازی 15 اگست سے قبل کرلیں تاکہ 15 ستمبر یا اس کے دو ہفتوں کے دوران ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کرایا جاسکے۔
واضح رہے کہ سندھ، پنجاب حکومتوں نے سپریم کورٹ سے بلدیاتی انتخابات کے لئے 6 ماہ کا وقت مانگا ہے کہ جبکہ خیبر پختونخوا حکومت نے اکتوبر میں صوبے میں بلدیاتی انتخابات کی حامی بھر لی ہے۔