سابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ دیدار حسین شاہ انتقال کر گئے

بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے جسٹس (ریٹائرڈ) دیدار شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے جسٹس (ریٹائرڈ) دیدار شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا فوٹوفائل

سندھ ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس جسٹس (ریٹائرڈ) دیدار حسین شاہ بدھ کو کراچی میں انتقال کرگئے وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔


سابق چیف جسٹس دیدار حسین شاہ کا آبائی تعلق رتو ڈیرو لاڑکانہ سے تھا،دریں اثنا پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے جسٹس (ریٹائرڈ) دیدار شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے علیحدہ علیحدہ بیان میں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جسٹس( ر) دیدار شاہ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیںگی، انھوں نے ہمیشہ انصاف کے تقاضے پورے کیے۔ ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے امام بارگاہ یثرب جا کر سید دیدار شاہ کا آخری دیدار کیا انھوں نے جسٹس (رٹائرڈ) دیدار حسین شاہ کے انتقال پر ان کے خاندان سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

وزیراعلیٰ کے مشیربرائے اطلاعات، قانون اور اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بھی جسٹس (ر) دیدار حسین شاہ کے انتقال پر اپنے گہر ے دکھ کا اظہا ر کیا ہے۔علاوہ ازیں حروںکے روحانی پیشوا اور فنکشنل لیگ کے سربراہ پیرپگارا پیرصبغت اللہ شاہ نے ممتاز قانون داں جسٹس رٹائرڈ دیدار حسین شاہ کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیاہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں پیرپگارا نے کہا کہ مرحوم دیدار حسین شاہ ایک اچھے قانوں داں تھے انھوں نے عدلیہ سے وابستگی کے علاوہ مختلف حیثیت سے سندھ کی خدمت کی۔ پیر پگارا نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور ان کے پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔
Load Next Story