یورپی یونین کا حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے پر اتفاق

دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شمولیت کے بعد حزب اللہ کو یورپ میں کسی بھی قسم کی سرگرمی کی اجازت نہیں ہو گی

حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے، اراکین یورپی یونین۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

MUMBAI:
یورپی یونین میں شامل ممالک کی حکومتوں نے لبنان کی مسلح سیاسی تنظیم حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔


غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی یونین کے 4 اراکین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ یورپی یونین کی جانب سے دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شمولیت کے بعد حزب اللہ کو یورپ میں کسی بھی قسم کی سرگرمی کی اجازت نہیں ہو گی جس کی وجہ سے اسے مالی طور پر کافی بڑا دھچکا لگ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ لبنان کی تنظیم حزب اللہ نے شام میں بشاراالاسد کی جانب سے اپنے ہی عوام کے قتل کی حمایت اور شامی افواج کے شانہ بشانہ لڑنے کا اعلان کیا تھا اور اس وقت حزب اللہ کے کئی جنگجو شام ميں جاری خانہ جنگی میں حکومتی افواج کے ساتھ موجود ہیں۔
Load Next Story