مسلم لیگ ن کا ممنون حسین كو صدارتی امیدوار نامزد کرنے کا اصولی فیصلہ

مسلم لیگ (ن) نے چوہدری محمد سرور کو گورنر پنجاب بنانے کا بھی اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) نے صدارتی امیدوار کے لئے ممنون حسین کے ساتھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی اور سرتاج عزیز کے نام بھی شارٹ لسٹ کئے تھے۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) نے ممنون حسین كو صدارتی امیدوار نامزد كرنے اور چوہدری محمد سرور كو گورنر پنجاب بنانے كا اصولی فیصلہ كرلیا ہے۔

رپورٹس كے مطابق مسلم لیگ (ن) نے صدارتی امیدوار كی شارٹ لسٹ میں سے ممنون حسین كو صدارتی امیدوار نامزد كرنے پر اصولی فیصلہ كرلیا ہے، اس فیصلے كے بعد وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ممنون حسین نے ملاقات كی جس میں صدارتی انتخابات كے حوالے سے بھی تبادلہ خیال كیا گیا۔


دوسری جانب مسلم لیگ (ن) نے چوہدری محمد سرور کو گورنر پنجاب بنانے کا بھی اصولی فیصلہ کرلیا ہے اور اس کا باقاعدہ اعلان جلد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے صدارتی امیدوار کے لئے ممنون حسین کے ساتھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی اور سرتاج عزیز کے نام بھی شارٹ لسٹ کئے تھے۔
Load Next Story