ٹیسٹ کرکٹ کوختم کرنے کے بیانات کے بجائے سپورٹ کی ضرورت ہے اظہرعلی
بدقسمتی سے جنوبی افریقہ میں اہم مواقع پر اچھی پرفارمنس نہیں دے پائے، اظہرعلی
ٹیم کے سینئرترین بلے بازاظہرعلی کا کہنا ہے کہ عاقب جاوید سمیت سب کواس وقت ٹیسٹ کرکٹ کو ختم کرنے کے بیانات دینے کے بجائے سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔
کرکٹ پاکستان ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے ویب سائٹ کودیئے گئے خصوصی انٹرویومیں سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے سے محرومی کا بھی بہت نقصان ہورہا ہے۔عاقب جاوید پی ایس ایل کے لیے تیز رفتار بولر ڈھونڈنے میں مصروف ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ کوئی لڑکا بھی تلاش کریں جو صرف چاراوورز کے بجائے ایک دن میں بیس اوورزکراسکے۔
سینیئر بلے باز اظہر علی کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے جنوبی افریقہ میں اہم مواقع پر اچھی پرفارمنس نہیں دے پائے، وہاں کی کنڈیشنز میں جاکر کھیلنا ہر ٹیم کے لیے مشکل رہاہے، ان وکٹوں پر باونس کے ساتھ گیند بھی بہت تیزی سے آتا ہے، اسی وجہ سے ایڈجسٹ ہونے میں مسائل کا سامنا رہا۔ یہ تاثر بھی درست نہیں کہ شارٹ پچز گیند کمزورری ہے اور ہم کم تیاری کےساتھ وہاں گئے تھے۔
سینئربلے بازنے اعتراف کیا کہ پیسر اولیور نے انہیں بیٹنگ کے دوران بہت پریشان کیا، آئندہ سیریز میں خامیوں کو دور کرکے بہتر پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا جب کہ اظہرعلی نے بھارتی کپتان کو سب کے لیے رول ماڈل قرار دیا۔