اوباما کو ای میل میں دھمکیاں بیجھنے پرایک آدمی گرفتار

جب خفیہ سروس اور مقامی پولیس اس کے اپارٹمنٹ میں تحقیقات کیلئے گئےتو انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ مسلح تھا۔

اوبامہ 2007 میں صدارتی امیدوار بننے کے پہلے سے دھمکیوں کا موضوع رہا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

لاہور:

صدر براک اوباما کودھمکی آمیز ای میل بھیجنے پر مغربی امریکہ میں ایک مسلح شخص کو مبینہ طور پر گرفتار کیا گیا تھا۔


ریاست واشنگٹن میں امریکی اٹارنی کے دفتر کی ترجمان ایئملی لانجلی نے مبینہ شخص کی سیٹل میں ایک مضافاتی اپارٹمنٹ میں گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ''انہوں نے صدر باراک اوباما کو ای میل کے ذریعے دھمکیاں دی تھی۔ ''


جب خفیہ سروس اور مقامی پولیس اس کے اپارٹمنٹ میں تحقیقات کیلئے گئےتو انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ مسلح تھا اور انہوں نے کسی واقعے کے رونما ہونے سے پہلے ہی اسے حراست میں لے لیا تھا۔



لانجلی نے کہا کہ'' قانون نافذ کرنے والے افسران ہتھیاروں اور بارودی مواد رکھنے کے لئے گھر تلاش کر رہے تھے'' مزید معلومات بدھ کو جاری کی جایئں گی کہہ کہ انہوں نے مبینہ طور پر دھمکی کی نوعیت پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔


کومو سے الحاق اے بی سی نیوز نےاپنے ویب سائٹ پر رپورٹ کی کہ تلاشی کے دوران دو ہتھیار ضبط کیے گئے ہے، اور بم یونٹ کو احتیاطی تدابیر کے طور پر بلایا گیا تھا۔


اوباما منگل کے روز اوہائیو کی ریاست میں مہم میں مصروف تھے،صدرکو پہلے بھی دھمکیاں ملتی رہی ہیں، 2007 میں ایک صدارتی امیدوار بننے کے بعد خفیہ سروس کی جانب سے سیکورٹی کی تحفظات حاصل کی ہیں۔


ایک ایسی ہی مسلے پر،آسکر ریمرواورٹیگا ہرننڈیز نامی ایک آدمی پر گزشتہ نومبر میں وائٹ ہاؤس میں فائرنگ کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا، بعد میں اس پر صدر کے اقدام قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا۔


اوباما اور ان کی اہلیہ مشعیل واقعے کے دوران کیلی فورنیا میں تھے اورکسی بھی شخص کو زخمی نہیں کیا گیا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story