میرپور بٹھورو گندے تالاب سے شہریوں کو پانی کی فراہمی

شہر میں پیٹ کی بیماریوں میںاضافہ ہوگیا ہے۔

میونسپل انتظامیہ ہر ماہ باقاعدگی سے لاکھوں روپے کے بوگس بل واٹر سپلائی کے نام پر ہڑپ کررہی ہے جبکہ تالاب کی حالات ابتر بنی ہوئی ہے۔ فوٹو: فائل

BURLINGTON, VT, US:
میرپور بٹھورو کے ایک لاکھ سے زائد آبادی تالاب کا گندہ، بدبودار اور مضر صحت پانی پینے پر مجبور، ماہوار ڈیڑھ کروڑ روپے آمدنی ہونے کے باوجود معصوم شہری صاف پانی سے عرصے سے محروم، شہریوں اور عوام کی جانب سے بار بار شکایات، ہڑتالوں، مظاہروں اور احتجاجوں کے باوجود انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک رینگنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق بدبودار، گندا اور گٹروں کی نالیوں سے ملا ہوا واٹر سپلائی کے تالاب کا پانی فراہم کررہی ہے۔ اس سلسلے میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ میونسپل انتظامیہ ہر ماہ باقاعدگی سے لاکھوں روپے کے بوگس بل واٹر سپلائی کے نام پر ہڑپ کررہی ہے جبکہ تالاب کی حالات ابتر بنی ہوئی ہے۔ چاروں طرف سے تالاب کی دیواریں گری ہوئی ہیں جن کے باعث لوگوں نے بچوں سمیت اپنے پالتو جانوروں اور مویشیوں کو بھی تالاب میں نہلانا شروع کردیا ہے۔ جس سے پانی انتہائی حد تک خراب ہوکر آلودہ بن گیا ہے۔ شہر میں پیٹ کی بیماریوں میںاضافہ ہوگیا ہے۔




کئی چھوٹے بڑے بچے اور بوڑھے گیسٹرو، پیچش، دست، الٹیوں، ہیپاٹائٹس اور بخار میں مبتلا ہوگئے۔ تالاب کی کئی برسوں سے صفائی نہ ہونے سے اس میں مختلف قسم کی ہری گھاس اگ آئی ہیں جبکہ پانی کا رنگ بھی تبدیل ہوگیا ہے۔ گھروں میں استعمال کے ساتھ ساتھ شہر کی مختلف مساجد میں نمازی اور روزے دار 5وقت کی نماز ادا کرنے کے لیے اس بدبودار اور جراثیم ملے ہوئے پانی سے وضو کرنے پر مجبور ہیں۔شہریوں نے واٹر سپلائی تالاب کی صفائی اور خراب پڑے ہوئے فلٹر پلانٹ کی فوری مرمت کا مطالبہ کیا ہے۔
Load Next Story