ٹنڈوالٰہیار حادثات وواقعات میں خاتون سمیت 2 افراد ہلاک

20 سالہ ہیرا کولی نہرمیں ڈوب گیا، گوٹھ مسوبوزدار میں خاتون نے خودکشی کرلی

ٹنڈوالٰہیار کے چمبڑ روڈ پر قائم چاکر شاخ میں 20 سالہ ہیرا کولی نہاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔

2مختلف واقعات میں خاتون اور نوجوان جاں بحق، چاکر شاخ میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب گیا۔

جبکہ مسوبوز دار میں لڑکی نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالٰہیار کے چمبڑ روڈ پر قائم چاکر شاخ میں 20 سالہ ہیرا کولی نہاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک ہوگیا، اطلاع ملنے پر علاقے کے لوگوں نے غوطہ خوروں کی مدد سے اس کی لاش کو چاکر شاخ سے 4 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد نکال لیا۔




دوسرے واقعے میں ٹنڈوالٰہیار کے نواحی گوٹھ مسوبوزدار میں 22 سالہ شادی شدہ خاتون نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی، خودکشی کرنے کی وجہ گھریلو ناچاکی بتائی جاتی ہے۔
Load Next Story