راؤ انوار کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے خلاف درخواست خارج

راؤ انوار کی ضمانت منظور ہوچکی ہے اس لئے درخواست کی مزید پیروی نہیں چاہتے، والد نقیب اللہ

عدالت نے نقیب اللہ کے والد کی استدعا منظور کرتے ہوئے درخواست خارج کردی۔ فوٹوفائل

سندھ ہائی کورٹ نے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے خلاف درخواست خارج کردی۔

سندھ ہائی کورٹ میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے خلاف نقیب اللہ کے والد کی درخواست پر سماعت ہوئی۔


نقیب اللہ کے والد کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ راؤ انوار کی نقیب اللہ قتل کیس میں ضمانت منظور ہوچکی ہے، اس لئے درخواست کی مزید پیروی نہیں چاہتے، عدالت نے نقیب اللہ کے والد کی استدعا منظور کرتے ہوئے درخواست خارج کردی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نقیب اللہ قتل کیس میں راؤ انوار کو بچانے کی ایک اورکوشش

واضح رہے کہ نقیب اللہ کو گزشتہ برس جعلی پولیس مقابلے میں شہید کردیا گیا تھا، راؤ انوار نے نقیب اللہ کو دہشت گرد قرار دیا تھا تاہم حقائق سامنے آنے پر معلوم ہوا کہ وہ بے گناہ تھا، آرمی چیف نے بھی نقیب اللہ کے والد کو انصاف دلانے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن اب تک معاملے کی سماعت ابتدائی مراحل میں ہی ہے۔
Load Next Story