سونے کی قیمت مزید 700 روپے کے اضافے سے 52200 روپے تولہ ہوگئی
قیمتوں میں اضافے کے بعد فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر44742 روپے ہوگئی
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 22 ڈالر بڑھ کر1318 ڈالر کی سطح تک پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 700 اور600 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑ ھ کر52200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر44742 روپے ہوگئی اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 10 روپے کے اضافے سے810 روپے ہوگئی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی8.57 روپے بڑھ کر 694.28 روپے ہوگئی۔