شہزادہ ولیم بیٹے کے والد بن گئے برطانیہ کو تیسرا ولی عہد مل گیا
کیٹ مڈلٹن نے 8 پونڈ 6 اونس کے صحت مند بچے کو جنم دیا ہے، برطانوی میڈیا
کیٹ مڈلٹن نے برطانوی دارالحکومت کے سینٹ میری اسپتال میں برطانیہ کے تیسرے ولی عہد کو جنم دیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق کیٹ مڈلٹن نے 8 پونڈ 6 اونس کے صحت مند بچے کو جنم دیا ہے جبکہ شاہی خاندان کا کہنا ہے کہ بچے کی پیدائش برطانوی وقت کے مطابق شام 4 بج کر 24 منٹ پر ہوئی، کیٹ مڈلٹن خیریت سے ہیں اور آج رات اسپتال میں قیام کریں گی۔
دوسری جانب تیسرے ولی عہد کی پیدائش سے قبل اس کی جنس پر کروڑوں پونڈز کا جوا کھیلا گیا اور اب بچے کے نام پر بھی جوا کھیلا جارہا ہے تاہم برطانوی شاہی خاندان کی روایت کے مطابق تیسرے ولی عہد کا نام رواں ہفتے کے آخر تک سامنے لایا جائے گا۔
واضح رہے کہ نومولود شہزادے کے والد شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری بھی سینٹ میری اسپتال میں ہی پیدا ہوئے تھے۔