چین کا بھارتی بیڈ منٹن لیگ میں شرکت سے انکار
ایونٹ کورین پلیئرز کو بھی متاثر نہ کرسکا، 6 فرنچائزز 14 اگست سے ایکشن میں ہونگی، پلیئرز کی فروخت کا عمل مکمل
چین نے بھارتی بیڈمنٹن لیگ میں شرکت سے انکار کر دیا، ایونٹ کورین پلیئرز کو بھی متاثر نہ کرسکا۔
6 فرنچائزز پر مشتمل لیگ کا انعقاد 14 سے 31 اگست تک ہوگا، ایونٹ کیلیے کھلاڑیوں کی فروخت کا عمل مکمل ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق آرگنائزرز نے میڈیا کو بتایا کہ بیڈمنٹن پاور ہاؤس چین آئندہ ماہ کی افتتاحی انڈین بیڈمنٹن لیگ میں حصہ نہیں لے رہا،کرکٹ کی مشہور آئی پی ایل سے متاثر آئی بی ایل 14 سے 31 اگست تک منعقد ہوگی،اس میں 6 شہروں پر مشتمل کاروباری اور انفرادی فرنچائزز شریک ہورہی ہیں، ہر ٹیم 4 غیر ملکی کھلاڑیوں،6 بھارتی اور1اُبھرتے ہوئے بھارتی جونیئر پر مشتمل ہوگی۔
ٹیمیں ابتدائی لیگ میں ہوم اینڈ اوے بنیاد پر 2 بار مقابل آئیں گی،4 ٹیمیں سیمی فائنلز کیلیے کوالیفائی کرسکیں گی، ہر مقابلہ 5 میچز پر مشتمل ہوگا جس میں 2 مینز سنگلز سمیت ویمنز سنگلز، مینز ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز کا ایک، ایک میچ شامل ہے۔ سابق بھارتی کرکٹر سنیل گاوسکر ممبئی فرنچائز میں حصہ دار ہیں، ان کی ٹیم پونے، لکھنو، دہلی، بنگلور اور حیدرآبادکے مدمقابل ہوگی۔ چین کے شہر گوانگ زو میں شیڈول ورلڈ چیمپئن شپ کے فوری بعد شروع ہونے والی آئی بی ایل بیڈمنٹن کے امیر ترین ایونٹ ہونے کے باوجود چین اور کوریا کے پلیئرز کو متاثر کرنے میں ناکام رہی، آرگنائزرز کا کہنا ہے کہ چین اپنے نیشنل گیمز کی وجہ سے رواں سال کے آئی بی ایل میں شریک نہیں ہوگا، البتہ ہمیں امید ہے کہ ہم انھیں آئندہ برس کھیلنے کیلیے تیار کرلیں گے۔
چین پہلے ہی 2011 میں لندن میں ہونے والی عالمی چیمپئن شپ اور گذشتہ برس کے لندن اولمپکس کے تمام 5 ٹائٹلز اپنے نام کرچکا ہے۔ وہ مئی میں ملائیشیا میں شیڈول سدرمین کپ ٹیم ایونٹ بھی جیت چکا، پیر کے روز فرنچائزز نے نئی دہلی میں نیلامی کے ذریعے کھلاڑیوں کو بڑی رقومات کے عوض خرید لیا، ٹورنامنٹ کے ممتاز کھلاڑی اور ملائیشیا کے مینز ورلڈ نمبر ون لی چونگ وائی کوگاوسکر کی ممبئی ٹیم نے 135 ہزار ڈالر فی سال کی اعلیٰ ترین بڈ پر حاصل کرلیا،آئی بی ایل کو سراہتے ہوئے لی نے ایک بیان میں کہا کہ وہ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے پُرجوش ہیں،بیڈمنٹن کی ترقی اور شہرت کیلیے اٹھایا گیا کوئی بھی قدم تعریف کے قابل ہے، بھارت کے مخلتف شہروں میں کھیلنا پُرلطف ہوگا، مختلف ممالک کے کھلاڑیوں کے ساتھ ٹیم کی حیثیت سے شرکت پر اچھا وقت گزارنے کی امید ہے۔
ویمنز ورلڈ نمبر تھری اور لوکل فیورٹ ثانیہ نیہوال کو ہوم ٹیم حیدرآباد نے 120 ہزار ڈالر پر خریدا، جرمنی کی جولیان شینک کو دہلی نے 90 ہزار ڈالر پر حاصل کیا۔ دیگر بھارتی پلیئرز کی طرح ویمنز ورلڈ نمبر 12 پسارلا سندھو بھی لکھنؤ کیلیے 80 ہزار ڈالر اور پاروپالی کشیپ کو بنگلور نے 75 ہزار ڈالر پر پایا۔ ویمنز ڈبلز اسپیشلسٹس جوالا گٹّا اور اشوینی پونپّا اپنی بنیادی قیمت 50 ہزار ڈالر سے کم پر دہلی اور پونے سائیڈز کیلیے خریدی گئی ہیں۔ آئی بی ایل میں ویمنز ڈبلز کا کوئی میچ نہیں اس لیے فرنچائزز نے ٹورنامنٹ کی گورننگ کونسل سے ان 2 پلیئرز کو بنیادی قیمت کے نصف تک فروخت کیلیے درخواست کی تھی، جوالا کو 31 ہزار ڈالر جبکہ اشوینی کو 25 ہزار ڈالر میں فروخت کیا گیا،آئی بی ایل آفیشلز نے جوالا کو 19 ہزار ڈالر اور اشوینی کو 25 ہزار ڈالر اضافی دینے کا وعدہ کیا ہے۔