تجارتی فروغ پاک افغان رابطہ اتھارٹی کااجلاس جلدبلانے پراتفاق

افغان وزیرتجارت پاکستان آئیں گے،کابل نے مہاجرین کی میزبانی پرشکریہ اداکیا،دفترخارجہ

افغان وزیرتجارت پاکستان آئیں گے،کابل نے مہاجرین کی میزبانی پرشکریہ اداکیا،دفترخارجہ فوٹو: فائل

پاکستان نے افغانستان کو قیام امن سمیت تجارت و سرمایہ کاری کے شعبے میں معاونت کی پیشکش کی ہے جس کا افغانستان نے خیر مقدم کیا ہے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کے ایک روزہ دورہ کابل کے بعد وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک نے پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت قائم ہونیوالی کوآرڈینیٹنگ اتھارٹی کا اگلا اجلاس جلد سے جلد بلانے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔




جبکہ تجارتی ایجنڈے کو آگے لے جانے کیلیے افغان وزیر تجارت نے پہلی فرصت میں پاکستان کے دورے پر بھی رضا مندی ظاہر کی ہے۔ بیان کے مطابق وسطی ایشیائی ممالک کیساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے معاملے پر دونوں ملکوں کے خیالات میں مماثلت پائی جاتی ہے۔ افغانستان نے لاکھوں افغان شہریوں کی میزبانی کے حوالے سے پاکستان کا شکریہ اداکیا۔
Load Next Story