بھارت نے کشمیرکوقتل گاہ میں بدل دیاہےمنورحسن

بیک ڈورپالیسی میں کشمیرکاذکرتک نہ ہوناشرمناک اورناقابل برداشت ہے

بی بی زینب ؓ کے مزارپرحملے کی مذمت،شامی فوج کی کارروائیاں اشتعال انگیزہیں فوٹو: فائل

امیرجماعت اسلامی سید منورحسن نے کشمیرمیں بھارتی فوج کی طرف سے مسجد میں گھس کرنمازیوں پرتشدد اورقرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت نے کشمیرکو فوجی چھائونی اورقتل گاہ میں بدل دیاہے۔

انھوں نے اپنے بیان میں کہاکہ حکومت بیک ڈورڈپلومیسی بحال کرنے کے عزم کااظہار کررہی ہے جوشرمناک اورناقابل برداشت ہے۔یہ بھی خبرہے کہ بیک ڈورپالیسی میںکشمیرکاذکر ہی نہیں ہے۔




انھوں نے شام میں حضرت زینب ؓ کے روضے پرحملے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ شامی فوج عوام کے اندرنفرت اوراشتعال پھیلانے کے لیے ایسی کارروائیاں کررہی ہے جن سے عوام کوباہم دست وگریبان کرکے حکومت کے خلاف تحریک کوکمزور کیا جاسکے۔
Load Next Story