ایس بی سی اے کی کارروائی ناظم آباد نمبر3 میں عمارت کی غیر قانونی منزلیں مسمار

مسلح افراد عمارت میں داخل ہو گئے، انہدامی کام کو روکنے کی کو شش کی، ایس بی سے اے نے تھانے میں درخواست جمع کرا دی

مسلح افراد عمارت میں داخل ہو گئے، انہدامی کام کو روکنے کی کو شش کی، ایس بی سے اے نے تھانے میں درخواست جمع کرا دی فوٹو: سوشل میڈیا

ISLAMABAD:
سند ھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو ناظم آباد میں عمارت کے غیر قانونی حصوں کو مسمار کیے جانے پر بھرپور مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا مسلح افراد اور پولیس اہلکار عمارت میں داخل ہو گئے انہدامی کام کو رو کنے کی کو شش کی۔

تفصیلا ت کے مطابق سند ھ بلڈنگ کنٹرول اتھا رٹی نے نا ظم آباد تین نمبر پر قائم پلا ٹ نمبر 2/1,3A میں غیر قانو نی حصے کو مسمار کر نے کا سلسلہ شروع کیا تو بااثر افراد کے دھمکی آمیز فو ن کر نا شروع کردیے اور پھر جمعہ کی شام ایک ہا ئی ایس میں مسلح افراد اور پولیس اہلکار عمار ت میں دا خل ہو گئے ایس بی سی اے حکام کو مسمار کر نے کی کا ررو ائی سے روکنے کی کوشش کی ایس بی سی اے حکام اور پو لیس اہلکاروں میں تلخ کلا می ہو گئی ایس بی سی اے حکام کا کہنا ہے کہ مسلح افراد اور پو لیس اہلکار ایک سیا سی جما عت کے رہنما کے گارڈ تھے اور انہدامی کا ررو ائی کو روکنے کی کوشش کر ر ہے تھے۔


پو لیس اہلکا رو ں نے ایس بی سی اے اور مز دوروں پر اسلحہ بھی تان لیا تھا جس کے با رے میں ڈی جی ایس بی سی اے کو مطلع کر دیا گیا، متعلقہ تھا نے ناظم آباد میں درخواست بھی دے دی ایس بی سی اے حکام نے الزام عائد کیا کہ سیا سی جماعت کے رہنما کی جانب سے سنگین نتا ئج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔

سند ھ بلڈنگ کنٹرول اتھا رٹی حکام نے بتا یا کہ نا ظم آبا د نمبر تین مر کزی سڑک پر پا نچ منزلہ عما رت تعمیر کی گئی تھی نقشے کے مطابق عما رت گراونڈ پلس ٹو کی ا جازت دی گئی تھی لیکن بلڈر نے تیسری ، چوتھی اور پانچویں منزل پر پینٹ ہاؤس غیر قانونی طور پر تعمیر کیا تھاجس کو مسمار کیا جا رہا ہے ،متعدد با ر نوٹس جا ری کیے گئے تھے کہ غیر قانونی تعمیر ات کو مسما ر کیا جا ئے لیکن نو ٹس کے با وجود ختم نہیں کیا گیا جس پر ایکشن لیا گیا پا نچو یں فلو ر پرپینٹ ہاوس کو مسمار کر دیا گیا جبکہ تیسری اورچو تھی منزل کی چھتوں کو مسمار کر دیا گیا ہے مسلح افراد اور پو لیس اہلکا ر عمار ت میں داخل ہو گئے کار رو ائی کو روکنے کی کوشش کی جس کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔
Load Next Story