موجودہ حکمران قادیانی اور اسرائیلی ایجنڈے کی راہ ہموار کر رہے ہیں فضل الرحمن

جمعیت تن تنہا ناموس رسالتؐ اور قانون رسالتؐ کے دفاع کی جنگ لڑ رہی ہے، سربراہ جے یو آئی

موجودہ حکمران بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، فضل الرحمن فوٹو:فائل

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکمران بیرونی ایجنڈے پر عمل درآمد کرتے ہوئے ملک کو سیکولرازم کی طرف لے جا رہے ہیں۔


وہ پارٹی کے صوبائی سیکریٹریٹ میں 17 فروری کو مردان میں ملین مارچ کے انعقاد کے سلسلے میں پارٹی کی صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے جس کی صدارت صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان نے کی۔

مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ مدینہ کی ریاست قائم کرنے کے دعوے دار قادیانی اور اسرائیلی ایجنڈے کی راہ ہموار کررہے ہیں جب کہ جمعیت تن تنہا ناموس رسالتؐ اور قانون رسالتؐ کے دفاع کی جنگ لڑ رہی ہے۔
Load Next Story