جدید نظام فیل مسافر منشیات کے بیگ سمیت جہاز تک جا پہنچا
ایک کلو 360 گرام آئیس منشیات برآمد ہوئی۔
نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدید اسکیننگ نظام نصب ہونے کے باوجود مسافر منشیات والا بیگ لے کر طیارے تک پہنچ گیا۔
اے این ایف انٹیلی جنس ونگ نے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ ذرائع کے مطابق ابوظہبی اور سعود ی عرب جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز کی بریفنگ جاری تھی کہ نوشہرہ سے تعلق رکھنے والا خستہ خان اسکیننگ مشین نمبر 3 سے سامان گزار کر تینوں اداروں کے مینول سرچ کاؤنٹر سے کلیئر ہونے کے بعد بورڈنگ کے لیے ایئرلائن کاؤنڑ پر پہنچا۔ سامان بک کرایا اور جدید ترین اسکیننگ مشین سے بھی کلیئر ہوتا ہوا طیارے تک پہنچ گیا۔
مسافر بورڈنگ و امیگریشن مکمل ہونے کے بعد اے فائیو لاؤنج میں بیٹھا تھا کہ اچانک اے این ایف کے انٹیلی جنس ونگ کی ٹیم نے مسافر کو قابو کرکے طیارے سے سامان اتروایا اور چیک کیا تو اسپغول کی آڑ میں چھپائی گئی ایک کلو 360 گرام آئیس منشیات برآمد ہوئی۔