دریائے چناب میں سیلاب جہلم میں پانی کی سطح بلند ہو گئی

میگھہ کدھی کے قریب کٹائومیں تیزی آگئی،فصلیں دریا برد ہونے لگیں، شہریوں نے دریاکنارے نوافل پڑھنا شروع کردیے

طالب والا پل کے قریب دریائے چناب کا پانی آبادی کی طرف بڑھنے لگا، شہری پریشانی کاشکار، انتظامیہ تاحال خاموش. فوٹو: فائل

SHEIKHUPURA:
دریائے جہلم میں پانی کی سطح بلندہونے سے میگھہ کدھی کے قریب دریا میں کٹائودوبارہ شروع ہوگیا۔

جبکہ دریائے چناب میں طالب والاکے مقام پرنچلے درجے کاسیلاب ہے اورپانی کی سطح مسلسل بلندہورہی ہے۔دریائے جہلم میںپانی کی سطح بلندہونے اور کٹاؤسے زرعی اراضی دریا برد ہونے لگی۔ میگھہ کدھی کے قریب دریائی کٹائومیں تیزی آگئی ہے۔ جس کی وجہ سے دریاکنارے کھڑی فصلیں دریا برد ہونے لگی ہیں ۔ دریائی کٹائو سے بچائوکے لیے شہریوں نے دریاکنارے نوافل پڑھنا بھی شروع کر دیئے ہیں۔ میگھہ بیربل شریف روڈ پہلے ہی دریابردہوچکا ہے۔ دوسری طرف دریائے چناب میں طالب والا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب،پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے۔




لکسیاں کے نواح میں طالب والا کے مقام پردریائے چناب میں حالیہ بارشوں کے باعث پانی کی سطح مسلسل بلندہورہی ہے اورکٹائوبھی بڑھ رہا ہے، جس سے زرعی اراضی زیر آب آنے کے خدشات ہیں، جبکہ مقامی لوگوں کے مطابق پانی کی رفتارمزید تیزہورہی ہے اور پانی آبادیکی طرف بڑھ رہاہے جس سے آبادی کے مکینوں کو کسی بھی وقت پریشانی کا سامنا ہوسکتا ہے۔ جبکہ انتظامیہ کی طرف سے ابھی تک کوئی بھی پیش رفت دیکھنے میں نہیں آئی ۔
Load Next Story