ملک میں اس سے زیادہ مایوس کْن دور پہلے نہیں آیا مولانا فضل الرحمان
حکمران اور ریاستی اداروں کی کوتاہی کشمیریوں کیساتھ وفاداری نبھانے میں ناکامی ہے ، سربراہ جے یو آئی (ف)
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ دوران حکومتوں اور اداروں کے رویوں کو بہت قریب سے دیکھا لیکن اس سے زیادہ مایوس کْن دور پہلے نہیں آیا۔
اسلام آباد میں جے یو آئی (ف) کے زیر اہتمام کل جماعتی کشمیر مشاورت کانفرنس سے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ طویل عرصہ چیئرمین کشمیر کمیٹی رہا ، اس دوران حکومتوں اور اداروں کے رویوں کو بہت قریب سے دیکھا لیکن اس سے زیادہ مایوس کْن دور پہلے نہیں آیا۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد آزادی کی تحریکیں متاثر ہوئیں، جدوجہد آزادی اور دہشت گردی کو آپس میں ملا دیا گیا، کشمیریوں اور فلسطین کی جدوجہد کو دہشت گردی کہا جاتا ہے، ہماری حکومتیں اور سیاسی جماعتیں بھی اس صورتحال سے متاثر ہیں۔ حکمران اور ریاستی اداروں کی کوتاہی کشمیریوں کy ساتھ وفاداری نبھانے میں ناکامی ہے ، کشمیریوں کا حق خود ارادیت بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے، ہم عہد کرتے ہیں کہ قوم جدوجہد کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہے، کشمیریوں کے لئے جدوجہد کا تسلسل جاری رہے گا۔