وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف کی ملاقات اہم امور پر تبادلہ خیال

ملاقات میں ملک میں جاری ہشتگردی کے خاتمے ، قومی سلامتی پالیسی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیر اعظم نے آرمی چیف کو توانائی پالیسی میں تجویز کی گئی سزاؤں کے حوالےسے بھی آگاہ کیا۔. فوٹو : فائل

SUKKUR:
آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی ہے جس میں قومی سلامتی پالیسی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے دوران وزیراعظم نے آرمی چیف کو بجلی بحران کے اثرات، اس کے خاتمے اور بجلی چوری کی روک تھام کے حوالے سے کیے گئے اقدامات اور توانائی پالیسی میں تجویز کی گئی سزاؤں کے حوالےسے بھی آگاہ کیا، اس موقع پر آرمی چیف نے بھی مجوزہ توانائی پالیسی کے حوالے سے اپنی رائے اور مشورے دیئے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں ملک میں جاری ہشتگردی کے خاتمے ، قومی سلامتی پالیسی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Recommended Stories

Load Next Story