پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی
پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں اور ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی شہر زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے، جس کے نتیجے میں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آگئے اور کھلے محفوظ مقامات پر پہنچے، شہریوں نے فون کرکے اپنے پیاروں کی خبر گیری بھی کی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی، جس کی گہرائی 80 کلو میٹر اور مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
پنجاب میں لاہور، میانوالی، ساہیوال، فیصل آباد، سرگودھا، چنیوٹ،شیخوپورہ سمیت دیگر شہرو ں میں زلزلے جھٹکے محسوس کیے گئے جب کہ خیبرپختونخوا کے صدر مقام پشاور، مالاکنڈ، سوات، مردان، مینگورہ اور اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 2.9 ریکارڈ
واضح رہے کہ کراچی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، زلزلہ 12 بجکر 39منٹ پر ریکارڈ ہوا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.9 ریکارڈ کی گئی جب کہ مرکز کراچی کے قریب تھا اور گہرائی 15 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی۔