کے ای ایس سی نے 6 روز بعد پاکستان اسٹیل ملز کی بجلی بحال کردی
اسٹیل ملز نے 68 کروڑ کے چیک دیئے ہیں جو مرحلہ وار کیش ہوں گے، ترجمان کے ای ایس سی
کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (کے ای ایس سی) نے 6 روز بعد پاکستان اسٹیل ملز کی بجلی بحال کردی ہے۔
کےای ایس سی ترجمان کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز کی جانب سے چیک کی صورت میں 68 کروڑ روپے دیئے گئے ہیں جس کے بعد اسٹیل ملز کی بجلی بحال کردی گئی ہے جبکہ چیک مرحلہ وار کیش ہوں گے۔
واضح رہے کہ کے ای ایس سی نے واجبات کی مد میں 93 کروڑ روپے کی عدم ادائیگی پر اسٹیل ملز کی بجلی منقطع کردی تھی تاہم 25 کروڑ روپے ادا کئے جانے پر اسٹیل ملز کی رہائشی کالونی کی بجلی بحال کردی گئی تھی۔