شیخ رشید اور بلاول بھٹو کی ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری

بلاول بھٹو زرداری نے شیخ رشید کو پنڈی کا گٹر قرار دے دیا

بلاول بھٹو زرداری نے شیخ رشید کو پنڈی کا گٹر قرار دے دیا فوٹو:فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان لفظی گولہ باری شروع ہوگئی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے شیخ رشید کو پنڈی کا گٹر قرار دیا جس کے جواب میں شیخ رشید نے بلاول کو سیاسی نابالغ قرار دیتے ہوئے آصف زرداری پر بھی طنز کے تیر چلادیے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اوکاڑہ ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کے دوران پیپلزپارٹی کی قیادت پر کڑی تنقید کی۔

شیخ رشید نے بلاول کو مخاطب کرتے کہا کہ بلو رانی نے کہا کہ میرے رنگ پسٹن بیٹھ گئے ہیں اس کا جواب 5 فروری کو فیصل آباد میں دوں گا، آصف زرداری نے فالودے والے اور مُردوں کے نام پر اکاؤنٹ بنائے، وہ کرپشن میں دنیا کے سب سے بڑے مالیاتی گٹر ہیں، جبکہ بلاول بھی اپنے والد کے پیچھے چل پڑا ہے، وہ لانگ مارچ نہیں لونگ مارچ کرے گا۔


شیخ رشید نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف کی بیماری سیاسی ہے جس کا علاج وہ بیرون ملک چاہتے ہیں، میاں برادران جب بھی اسیر ہوتے ہیں ان کو ایسی سیاسی بیماریاں لا حق ہو جاتی ہیں، شہباز شریف کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی کی خلاف پیر یا منگل کو سپریم کورٹ جاؤں گا، درجنوں مقدمات کا ملزم عوامی احتساب کا چیرمین نہیں بن سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ اور پی پی پیسے دے رہے ہیں تو وزیراعظم قوم کو اعتماد میں لیں، شیخ رشید

گزشتہ روز کراچی میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میٹ دی پریس کے دوران وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سے متعلق ایک سوال پر انتہائی ناگواری کے ساتھ شیخ رشید کو پنڈی کا شیطان اور بے غیرت انسان قرار دیا۔ بلاول نے سوال پوچھنے والے صحافی سے کہا کہ آپ مجھ سے پنڈی کے گٹر کے بارے میں پوچھیں مگر اس انسان کے بارے میں نہ پوچھیں۔

[fb-post-embed url="https://www.facebook.com/ahmadabbasi.abbasi.54/videos/773215646386306/"]
Load Next Story