الطاف حسین کا رمشا مسیح کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار
اس معاملے کا حکومت جائزہ لے کر جلد از جلد کوئی نھ کوئی حل نکالنے...
متحدہ قومی موومنٹ کےقائد الطاف حسین نے وزیر داخلہ رحمان ملک سے ٹیلیفون پر رابطہ کر کےتیرہ سال کی عیسائی لڑکی، رمشا مسیح کی توہین رسالت قانون کے تحت گرفتاری پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔
الطاف حسین نے رحمان ملک سے کہا کہ ایسے واقعات سے ملک میں بسے مختلف مذاہب کے ماننے والوں میں احساس محرومی میں نہ صرف اضافہ ہو گا بلکہ وہ مزید عدم تحفظ کا شکار ہوں گے۔
رحمان ملک نے الطاف حسین کو یقین دلایا ہے کہ اس معاملے کا حکومت جائزہ لے کر جلد از جلد کوئی نہ کوئی حل نکالنے کی کوشش کرے گی۔
صدر آصف علی ذرداری نے بھی واقعے کانوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کی ہے۔