خاتون کو موبائل فون واپسی کے عوض رقم مانگنے والا آن لائن ٹیکسی ڈرائیور گرفتار

ملزم نے موبائل فون بھول جانے والی خاتون کو واپس دینے کے عوض دس ہزار روپے طلب کیے

ملزم نے موبائل فون بھول جانے والی خاتون کو واپس دینے کے عوض دس ہزار روپے طلب کیے (فوٹو: فائل)

خاتون کو موبائل فون واپس کرنے کے عوض 10 ہزار روپے طلب کرنے والے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔


ایس ایچ او گلشن اقبال انسپکٹر نصر اللہ نے ایکسپریس کو بتایا کہ کلفٹن کی رہائشی خاتون نے ہفتے کو آن لائن ٹیکسی میں سفر کیا تھا اور سفر کے دوران وہ اپنا قیمتی موبائل فون ٹیکسی میں بھول گئیں۔

بعدازاں خاتون نے آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈرائیور حنین سے رابطہ کیا تو وہ بھاری رقم طلب کرنے لگا۔ پہلے اس نے 30 ہزار روپے طلب کیے تاہم بات چیت کے بعد وہ 10 ہزار روپے لینے پر آمادہ ہوگیا۔


ایس ایچ او کے مطابق گزشتہ روز ملزم نے خاتون کو نیپا چورنگی پر بلایا تاکہ انہیں موبائل فون دے کر دس ہزار روپے حاصل کرکے تاہم وہاں پہلے سے موجود سادہ لباس پولیس اہل کاروں نے اسے گرفتار کرلیا۔

Load Next Story