بارش سے متاثرہ میچ میں جنوبی افریقہ 17 رنز سے زیر

سری لنکا کو سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل،دلشان اور چندیمل نے43 کی اننگز کھیلیں

کولمبو: دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں سری لنکن اوپنر تلکارتنے دلشان کٹ شاٹ کھیل کر گیند کو باؤنڈری کی سیر کرارہے ہیں، انھوں نے جنوبی افریقہ کیخلاف 43 رنز بنائے۔ فوٹو: رائٹرز

سری لنکا نے بارش سے متاثرہ میچ میں جنوبی افریقہ کو 17 رنز سے زیر کرلیا، سیریز میں بھی 2-0 کی برتری حاصل ہوگئی۔

موسم کی مداخلت کے سبب پروٹیز کو پہلے 29 اوورز میں 176 رنز کا ہدف ملا تاہم 21 اوورز میں 5 وکٹ پر 104 رنز بنائے تھے کہ پھر زوردار بارش شروع ہوگئی، جس پر میچ کو ڈی ایل میتھڈ پر میزبان سائیڈ کی فتح پر ختم کردیا گیا ، الویرو پیٹرسن نے 24 رنز اسکور کیے، رنگانا ہیراتھ نے 2 وکٹیں لیں۔ اس سے قبل میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے49.2 اوورز میں 9 وکٹ پر 223 رنز اسکور کیے، اوپنر اپل تھارنگا چوتھے ہی اوور میں صرف 3 رنز بناکر مورن مورکل کی گیند پر پیٹرسن کا کیچ بن گئے۔




دلشان اور کمار سنگاکارا کے درمیان دوسری وکٹ کیلیے 59 رنز کی شراکت ہوئی، سنگاکارا نے 6 چوکوں کی مدد سے 37 رنز بنائے، لیفٹ آرم اسپنر ایرون پھانگیسو کی گیند پر ان کا کورز پر الویرو پیٹرسن نے کیچ لیا، مہیلا جے وردنے 17 رنز پر روبن پیٹرسن کا شکار بنے، دلشان 43 رنز پر مورکل کی گیند پر کاٹ بی ہائنڈ ہوگئے، قائم مقام کپتان دنیش چندیمل نے بھی مورکل کی وکٹ بننے سے قبل 43 رنز اسکور کیے، اننگز کے آخر میں تیز بارش کی و جہ سے اختتامی چار گیندیں نہیں کرائی جاسکیں۔

Recommended Stories

Load Next Story