حنیف نے حسیم کو کیمپ میں شرکت پر رضا مند کرلیا
ذاتی عناد کی بنیاد پرٹیم میں شامل نہ کرنا قومی ہاکی کی بدنصیبی ہوگی،سابق کوچ.
پی ایچ ایف کے برطرف شدہ کوچ اور سابق قومی کپتان حنیف خان نے اپنے بھتیجے فارورڈ عبدالحسیم خان کو قومی کیمپ میں شرکت پر رضا مند کرلیا۔
حسیم ہچکچاہٹ اور ذہنی دباؤ کا شکار ہونے کے باعث ایشیا کپ کے لیے پیر سے لاہور کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے قومی تربیتی کیمپ کو جوائن نہیں کر سکے تھے ، اپنے چچا اولمپئن حنیف خان کے سمجھانے پر انھوں نے بدھ کو کیمپ میں رپورٹ کر دی، دریں اثنا رابطے پر سابق قومی کپتان نے کہا کہ میں نے حسیم خان سے کہاکہ وہ قومی کیمپ میں پہنچ کر اپنی اہلیت اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں تو قوی امید ہے کہ ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم کا حصہ بن جائیں گے۔
حنیف خان نے کہا کہ اگر کارکردگی دکھانے کے باوجود ذاتی عناد کی بنیاد پر حسیم خان کا انتخاب عمل میں نہ آیا تو یہ قومی ہاکی کی بد نصیبی ہوگی، ملائیشیا میں ورلڈ ہاکی لیگ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر کوچ کے عہدے سے ہٹائے جانے والے حنیف خان نے ایک سوال پرکہا میں نے ہمیشہ اپنے ملک و قوم کو اہمیت دی لیکن فیڈریشن نے اپنے رویے کے حوالے سے مجھ سے اب تک کوئی رابطہ نہیں کیا۔