خیبر پختون خوا کے خواجہ سرا اپنے حقوق کے لئے سڑکوں پر نکل آئے

مطالبات نہ مانے گئے تو اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے، خواجہ سراؤں کی دھمکی

خواجہ سراؤں نے پولیس کے خلاف نعرہ بازی کی فوٹو: فائل

خیبر پختون خوا کے خواجہ سرا اپنے حقوق کے لئے سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے کرک میں خواجہ سرا جہانگیر کے قتل کے خلاف احتجاج کیا۔


پشاور پریس کلب کے سامنے خیبر پختونخوا کے خواجہ سراؤں نے کرک میں فائرنگ سے جہانگیر نامی خواجہ سرا کے قتل اور زخمی خواجہ سرا ارشدے اور شبانہ کو کوہاٹ کے سرکاری اسپتال میں طبی امداد نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرے میں پشاور، کوہاٹ، صوابی اور مردان سے تعلق رکھنے والے خواجہ سراؤں نے شرکت کی، خواجہ سراؤں نے پولیس کے خلاف نعرہ بازی کی اور حکومت سے خواجہ سراؤں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لینے کی اپیل کی شی میل ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کی صدر فرزانہ نے کہا کہ پولیس نے خواجہ سراؤں کو تحفظ دینے کے لئے کمیٹی کا بھی اعلان کیا تھا لیکن وہ بھی ہمارے لئے کچھ نہیں کر رہی۔ ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے۔
Load Next Story