گیس کے بلوں میں اضافے کی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل
تحقیقاتی کمیٹی گیس کے بلوں کے نظام میں ترامیم کی سفارش بھی کرے گی۔
وفاقی حکومت نے گیس کے بلوں میں اضافے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔
گیس کے ماہانہ بلوں میں اضافے کی تحقیقات کے لیے وفاقی حکومت نے اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
وزارت توانائی کے سینئر افسران پر مشتمل 4 رکنی کمیٹی کی سربراہی شیرافگن خان کریں گے۔ اس کمیٹی میں شاہد یوسف، عمران احمد اور ایس این جی پی ایل کے جنرل منیجر شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عوام پر گیس کی قیمتوں کا اضافی بوجھ ڈالنا غیر مناسب ہے، وزیراعظم
تحقیقاتی کمیٹی گیس کے بلوں میں اضافے کے اسباب و وجوہات کا جائزہ لے گی اور تحقیقات کی روشنی میں بلوں کے نظام میں ترامیم کی سفارش بھی کرسکے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر پیٹرولیم کو فوری طور پر انکوائری کی ہدایت کی تھی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوام پر گیس کی قیمتوں کا اضافی بوجھ ڈالنا نامناسب ہے۔