بجلی چوروں کیخلاف کے ای ایس سی اور ایف آئی اے میں معاہدہ
دونوں ادارے بجلی چوری کی روک تھام کیلیے مشترکہ آپریشن کریں گے، میٹنگ میں فیصلہ
ISLAMABAD:
کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی (کے ای ایس سی) اور ایف آئی اے کی ٹیمیں نادہندگان کیخلاف مشترکہ آپریشن کریں گی۔
نادہندگان کی فہرستیں جلد ایف آئی اے کو بھجوائی جائیں گی، اس کے علاوہ ہیلپ لائن 118 پر بھی بجلی چوروں کیخلاف شکایات درج کرائی جاسکیں گی ۔ وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پر بجلی چوری کی روک تھام کے لیے ایف آئی اے کی ٹیم پر مبنی اینٹی الیکٹریسیٹی ٹاسک فورس کی تشکیل کے سلسلے میں کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی اور ایف آئی اے کے حکام کے درمیان کے ای ایس سی ہیڈ آفس میں میٹنگ ہوئی۔ اس ملاقات میں کے ای ایس سی انتظامیہ کی جانب سے سید محمد طحہٰ، اسامہ قریشی، کرنل ریٹائر واحد اصغر ، قاضی تمیزالدین اور احسن انیس شامل تھے۔
ایف آئی اے کی جانب سے2 ایڈیشنل ڈائریکٹرزعاصم افتخاراور جاوید اکبر ریاض نے شرکت کی ۔ ملاقات کے دوران بجلی کی چوری کی روک تھام اور نادہندگان کے خلاف بھرپور اور فوری کارروائی کرنے کے لیے لائحہ عمل طے کیا گیا جس کے مطابق کے ای ایس سی کی ریجنل ٹیمیں اور ایف آئی اے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف مشترکہ کارروائی کریں گی۔کے ای ایس سی ہیلپ لائن 118 کے ساتھ ایف آئی اے کی ہیلپ لائن پر بھی بجلی چوری کے خلاف شکایات درج کرائی جاسکیں گی۔