بھارت مقبوضہ کشمیر میں زمینی حقائق تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے وزیرخارجہ
انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کےلیے کمیشن بنایا جائے، شاہ محمود قریشی
GILGIT:
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں زمینی حقائق تبدیل کرنےکی کوشش کررہا ہے۔
لندن میں عالمی کشمیرکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانیت کاخون بہہ رہا ہے، مقبوضہ وادی جل رہی ہے اور وہاں کے لوگ خوفزدہ ہیں، کشمیرمیں سیکڑوں اجتماعی قبروں کی نشاندہی ہوئی ہے، ہمارا عالمی اداروں سے مطالبہ ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کےلیے کمیشن بنایا جائے۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت ایل او سی کے دونوں اطراف معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے، وہ کیوں پوری کشمیری نسل کو قتل اور مقبوضہ کشمیرمیں زمینی حقائق تبدیل کرنےکی کوشش کررہا ہے جب کہ اس نے ایسے علاقے پرقبضہ کرکھا ہے جو اس سے تعلق ہی نہیں رکھتا، سب سے بڑے جمہوریت کے دعویدار بھارت نے کیوں سینسرشپ لگائی ہوئی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حق خودارادیت کشمیریوں کابنیادی حق ہے، کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر سب سے پرانا مسئلہ ہے، سول سوسائٹی مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر آواز بلند کرے اور بھارتی مظالم پرعالمی برادری کی بھی خاموشی ختم ہونی چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان جموں وکشمیرتنازع میں ایک فریق ہے، لاکھوں کشمیریوں کاخون رائیگاں نہیں جائےگا اور ہمیں یقین ہے کشمیریوں کےلیے حق خود ارادیت کا دن قریب ہے۔