عمران کل وطن واپس پہنچیں گے پارٹی اجلاس کی تیاریاں

عمران خان کے وطن واپسی پر پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے اجلاس کی حتمی تاریخ کااعلان باضابطہ طور پرکیاجائے گا,ذرائع

عمران خان کے وطن واپسی پر پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے اجلاس کی حتمی تاریخ کااعلان باضابطہ طور پرکیاجائے گا,ذرائع فوٹو: اے پی پی/ فائل

MULTAN:
تحریک انصاف کے رہنمائوں نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی وطن واپسی پرپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے اجلاس کی تیاریاں شروع کردیں۔


معلوم ہواہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران کل (25 جولائی کو)وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔ پارٹی ذرائع کاکہناہے کہ پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے وطن واپسی پر پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے اجلاس کی حتمی تاریخ کااعلان باضابطہ طور پرکیاجائے گا۔ذرائع کاکہناہے کہ سی ای سی کی میٹنگ میں تحریک انصاف کے چیف الیکشن کمیشن کی جانب سے پارٹی رہنمائوں کے 2عہدے رکھنے کے حوالے سے رپورٹ پیش کی جائے گی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایاکہ سی ای سی کے اجلاس میںضمنی انتخابات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوگا اور عائلہ ملک کی ایف اے کی سندکے بوگس ہونے پربھی غور کیاجائیگا۔ اس کے ساتھ پارٹی کے رہنماء غلام سرورکی مبینہ جعلی ڈگری کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعدکی صورتحال پرتبادلہ خیال ہوگا۔سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میںوہ وائیٹ پیپرکی تیاری کے حوالے سے اب تک کی تحقیقات کے حوالے سے پارٹی رہنمائوں کو بریفنگ دینگی۔جبکہ آئندہ ماہ ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے پارٹی کی تیاریوں اورپارٹی مہم کے حوالے سے بھی گفتگو ہوگی۔
Load Next Story