ہم نے کامیابی سے دو پارٹی سسٹم کو توڑا ہے فواد چوہدری

پلی بارگیننگ کی نیب کے قانون میں گنجائش ہے، انھیں چاہیے وہاں پیسے واپس کریں، وزیر اطلاعات

ہماری پارٹی نے ڈیل یا ڈھیل کی بات نہیں کی، طارق فضل چوہدری، ’’کل تک‘‘ میں اظہار خیال۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم دو پارٹی سسٹم کوتوڑا ہے اور اب ہماری کوشش ہے کہ نظام کودرست کریں۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام '' کل تک '' میں میزبان جاوید چوہدری سے گفتگوکرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ عدالت اور نیب آزاد ادارے ہیں، عدالت اگر انھیں ضمانت دیتی ہے توہمارا اختیار نہیں، ہماری پوری کوشش ہے کہ احتساب ہو کیونکہ پاکستان کے لوگ احتساب چاہتے ہیں ، نواز شریف، زرداری اور سعدرفیق جیسے لوگوں نے جیل کہاں دیکھی ہے، جیسی جیل وہ کاٹ رہے ہیں آدھے پاکستانی کہیں گے کہ اس جیل میں ہمیں ڈال دو۔


فواد چوہدری نے کہا کہ ہماری جدوجہد جاری ہے ، ہم نے کامیاب جدوجہد کی ہے وہ یہ کہ ہم نے اسٹیٹس کو کو توڑا ہے، دو پارٹی سسٹم کوتوڑا ہے، اب ہماری کوشش ہے کہ نظام کودرست کریں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کوئی ڈیل نہیں کریں گے، پاکستان کے لوگ چاہتے ہیں کہ انھوں نے جوکچھ لوٹاہے وہ واپس کریں، پلی بارگیننگ کی نیب کے قانون میں گنجائش ہے انھیں چاہیے کہ وہاں پیسے واپس کریں، ان کا ٹوٹل 300 ارب روپیہ ٹرانزیکشن میں ہے، اگر وہ نیب میںپلی بارگیننگ کرتے ہیں تو قانون میں رعایت ہے،نواز شریف کواسپتال بھیجنے کافیصلہ ڈاکٹرزکے بورڈز نے کیا ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ(ن)کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہاہے کہ جتنی پیشیاں نواز شریف نے عدالتوں میں بھگتی ہیں اتنی کسی لیڈر نے نہیں بھگتیں، اگر کرپشن کے الزامات میں نواز شریف پرکرپشن ثابت ہو جاتی تومیں آج ان کے دفاع کے لیے یہاں نہ بیٹھاہوتا، ہماری پارٹی کے کسی شخص نے این آر او یاڈیل اورڈھیل کی بات نہیں کی، یہ بھی بتائیں کہ بنی گالہ کی پراپرٹی کہاں سے آئی۔
Load Next Story