صوابی پاک فضائیہ کے طیارے میں فنی خرابی پر پائلٹ نے فیول ٹینک دریا میں گرادیا طیارہ اور پائلٹ محفوظ
پائلٹ کی جانب سے فیول ٹینک دریا میں گرانے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، پاک فضائیہ
پاک فضائیہ کے مشاق طیارے میں دوران پرواز فنی خرابی کے باعث پائلٹ نے فیول ٹینک کو دریائے سندھ میں گرا کر یارے اور اپنی جان بچا لی۔
پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کی پرواز پر تھا کہ اس میں فنی خرابی پیدا ہوگئی جس کے پیش نظر پائلٹ نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے کنڈ پارک کے قریب طیارے کا فیول ٹینک دریائے سندھ میں گرادیا۔ جس سے طیارے اور اس میں سوار پائلٹ محفوظ رہے ہیں جبکہ فیول ٹینک دریا میں گرنے سے کسی قسم کا جانی نقصان بھی نہیں ہوا۔
پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ گو کہ یارہ اور پائلٹ حادثے میں محفوظ رہے ہیں تاہم طیارے کی فنی خرابی کا پتہ لگایا جارہا ہے تاکہ اس قسم کی صورت حال سے بچا جاسکے۔