سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے اضافے سے 54 ہزار کی سطح پر آگئی
10 گرام سونے کے نرخ بھی 943 روپے اضافے کے ساتھ 45 ہزار 342 روپے سے بڑھ کر 46 ہزار 285 روپے ہوگئے ہیں
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 14 ڈالر فی اونس اضافے کے باعث ملک میں بھی سونے کی قیمت میں فی تولہ 1100 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 14 ڈالر فی اونس اضافے کے بعد 1344 ڈالر ہوگئی جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 52 ہزار 900 سے بڑھ کر 54 ہزار روپے ہوگئی ہے جو گزشتہ 3 ماہ کی بلند ترین سطح ہے جبکہ 10 گرام سونے کے نرخ بھی 943 روپے اضافے کے ساتھ 45 ہزار 342 روپے سے بڑھ کر 46 ہزار 285 روپے ہوگئے ہیں۔