نواب اکبر بگٹی کے پوتے 8 سال بعد اپنے آبائی علاقے کیلئے روانہ

بلوچستان میں فوجی آپریشن کے بعد ایک لاکھ 70 ہزار قبائلی ڈیرہ بگٹی اور اس کے قریبی علاقوں سے ہجرت کر گئے تھے۔

وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے واپس آنے والے قبائیلوں کو مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ فوٹو: آئی این پی/ فائل

BERLIN:
نواب اکبر بگٹی کے دونوں پوتے 8 سال بعد بلوچستان اپنے آبائی علاقے کے لئے روانہ ہو گئے۔

گہرام بگٹی اور شاہزین بگٹی نے اسلام آباد میں بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بتایا کہ انہیں بلوچستان میں اپنی رہائشگاہ بگٹی قلعہ میں 8 سال بعد واپس جانے کا موقع ملا ہے اور وہ بے حد خوش ہیں۔ بگٹی قبیلے کے کئی افراد جو اب تک علاقہ بدر تھے بھی ان دونوں کے ہمراہ بلوچستان واپس جا رہے ہیں، گہرام بگٹی اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کل ڈیرہ بگٹی پہنچیں گے۔


وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے واپس آنے والے قبائیلوں کو مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے اور امکان ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ بھی ان سے کل ملاقات کریں گے۔

2006 سے 2007 کے درمیان سابق صدر پرویز مشرف کے دور حکومت میں بلوچستان میں فوجی آپریشن کے بعد ایک لاکھ 70 ہزار قبائلی ڈیرہ بگٹی اور اس کے قریبی علاقوں سے ہجرت کر گئے تھے، گہرام بگٹی کے مطابق 2 لاکھ سے زائد قبائلی 2005 سے علاقہ بدر ہیں، یہ قبائلی اب تک کراچی، حیدرآباد، سکھر، خیر پور، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں رہائش پزیر تھے۔۔

قبائلیوں کا کہنا تھا کہ رواں سال کے اوائل میں انہوں نے 2 مرتبہ ڈیرہ بگٹی جانے کی کوشش کی لیکن انہیں سیکیورٹی اداروں کی جانب سے ڈولو چیک پوائنٹ پر روک دیا گیا، یہ افراد اپنے آبائی علاقے جانے کے لئے پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج بھی کر چکے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story