پاک امریکا تعلقات میں برف پگھلنے لگی

دوطرفہ تعاون پر پاکستانی حکام سے مذاکرات ہوں گے، ذرائع

دوطرفہ تعاون پر پاکستانی حکام سے مذاکرات ہوں گے، ذرائع۔ فوٹو:فائل

KARACHI:
پاکستان اور امریکا کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں برف پگھلنے لگی۔

ذرائع کے مطابق امریکی قائم مقام نائب خارجہ ہینری اینشر پاکستان کا دورہ کریں گی۔ امریکی قائم مقام نائب وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلی سطح امریکی وفد جمعرات سے پاکستان کا دورہ کریگا۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ تجارت، توانائی، انویسٹمنٹ اور دیگر شعبوں میں تعاون کے لیے دوطرفہ مذاکرات ہونگے۔ ہینری اینشر وزارت تجارت، خزانہ، داخلہ اور دفتر خارجہ کے اعلی حکام سے مذاکرات کریں گے۔

امریکی وفد کراچی کا بھی دورہ کرے گا۔ کراچی میں امریکی وفد چیدہ چیدہ کاروباری شخصیات سے پاک امریکہ تجارت پر تبادلہ خیال کرے گا جبکہ تجارت معیشیت میں تعاون سمیت سرمایہ کاری پر غور کیا جائے گا۔

 
Load Next Story