چیف سلیکٹر کے بغیر ٹیم کا انتخاب ممکن نہیں نجم سیٹھی

عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کا مطلب 3 ماہ تک انٹرنیشنل کرکٹ سے دوری ہے، نجم سیٹھی

عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کا مطلب 3 ماہ تک انٹرنیشنل کرکٹ سے دوری ہے، نجم سیٹھی فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ کے نگراں چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ معین خان کو چیف سلیکٹر مقرر نہ کریں تو کیا کیا جائے؟

سلیکشن کمیٹی کا سربراہ نہیں ہوا تو ٹیموں کا انتخاب کون کریگا؟ عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد کا مطلب ہوگا کہ پاکستان 3 ماہ تک انٹرنیشنل کرکٹ سے دوری اختیار کرلے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ چیف سلیکٹر کے بغیر ٹیم کا انتخاب ممکن ہی نہیں، ہم عدالت کا مکمل احترام کرتے ہیں، مگر اس فیصلے پر عملدر درآمد کا مطلب یہ ہوگا کہ آئندہ تین ماہ تک کوئی بھی ٹیم منتخب کریں نہ ہی انٹرنیشنل مقابلوں میں حصہ لیں۔




یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے مطابق نگراں چیئرمین کرکٹ بورڈ کے انتخابات تک بورڈ میں کوئی تقرری نہیں کرسکتے۔ اس سوال پر کہ وہ پی سی بی چیئرمین کے انتخابات میں حصہ لیں گے یا نہیں نجم سیٹھی نے صحافیوں کو خاموش رہنے کا اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم کے مطابق الیکشن مقررہ وقت پر بورڈ آئین کے مطابق کرائے جائیں گے۔
Load Next Story