ٹنڈو آدم خاتون سمیت 3 افراد کی بازیابی کیلیے تھانے پر چھاپہ

خان اور غنی کی قتل کیس میں نامزدگی ، خاتون بازیاب نہ ہوسکی، پولیس حراست سے فرار ہونیکا انکشاف

سول جج کو خان اور غنی بیہن کی نیک محمد رند قتل کیس میں نامزدگی کا ریکارڈ دکھایا گیا جبکہ غنی بیہن کی بیوی بازیاب نہ ہوسکی۔ فوٹو: فائل

سیشن جج سانگھڑ کے حکم پر سول جج ٹنڈوآدم محمد اکمل میمن نے سٹی تھانے پر چھاپہ مارا چھاپے کے دوران سول جج نے تھانے کا ریکارڈ چیک کیا۔

خان بیہن ، غنی بیہن اور غنی بیہن کی بیوی کے بارے میں معلومات حاصل کیں، سول جج کو خان اور غنی بیہن کی نیک محمد رند قتل کیس میں نامزدگی کا ریکارڈ دکھایا گیا جبکہ غنی بیہن کی بیوی بازیاب نہ ہوسکی، سول جج نے لیڈیز پولیس اہلکاروں کے کوارٹرز بھی چیک کیے، بعدازاں سول جج کے حکم پر خان بیہن ، غنی بیہن اور نیک محمد رند قتل کیس کے درخواست گزارخان بہادر رند کو سیشن کورٹ سانگھڑ پیش کرنے کا حکم دیا۔




پولیس تینوں افراد کو پیش کرنے کے لیے عدالت لے گئیں، دوسری جانب ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ٹنڈوآدم سٹی تھانے پولیس کے ہاتھوں گرفتار خاتون غنی بیہن کی بیوی جسے لیڈیز پولیس کی حراست میں رکھا گیا تھا وہ فرار ہوگئی ہے جسے پولیس تلاش کررہی ہے۔
Load Next Story