تحریک عدم اعتمادنواز شریف کی ن لیگ آزاد کشمیر کو غیر جانبدار رہنے کی ہدایت

سیاسی عدم استحکام پریقین نہیں رکھتے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں،نوازشریف، ارکان انتخابات کا انتظارکریں،برجیس طاہر

سیاسی عدم استحکام پریقین نہیں رکھتے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں،نوازشریف، ارکان انتخابات کا انتظارکریں، برجیس طاہر فوٹو: فائل

وزیر اعظم نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے ارکان کو موجودہ سیاسی بحران سے لاتعلق اور غیرجانبدار رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

نواز شریف نے آزاد کشمیرکے لیگی رہنمائوں راجا فاروق حیدر، شاہ غلام قادر اور دیگر کو ہدایت کی ہے کہ وہ موجودہ صورتحال میں غیرجانبدار رہیں، انھوں نے کہا ن لیگ سیاسی عدم استحکام پر یقین نہیں رکھتی بلکہ ہم عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر برجیس طاہرنے کہا کہ وفاقی حکومت کا عدم اعتماد کی تحریک میں کوئی کردار نہیں، مسلم لیگ (ن) تمام جماعتوں کے مینڈیٹ کا احترام کرتی ہے، پارٹی نے اپنے ممبران کوہدایت کی ہے کہ وہ انتخابات کا انتظار کریں۔ ادھر آزاد کشمیرقانون سازاسمبلی کے اسپیکر نے 3 وزرا عبدالماجد خان، سردار اختر حسین اور چوہدری ارشد کے استعفے منظورکرلیے، ذرائع کے مطابق استعفے صدر آصف زرداری کی طرف سے بھجوائے گئے 'تینوں وزراء نے پارٹی کے شریک چیئرمین کو استعفے کا اختیار دیا تھا۔




اسپیکر قانون ساز اسمبلی نے استعفے منظورکرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو تینوں نشستوں پرانتخابات کرانے کی ہدایت کر دی ہے اور اسمبلی رکنیت کے خاتمہ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، ممبران اسمبلی عبدالماجد خان، سردار اختر حسین ربانی اور چوہدری ارشد حسین نے آئی جی آٓزاد کشمیرکو سپیکر کیخلاف زیردفعہ 420,419کے تحت جعلسازی کا مقدمہ درج کرنیکی درخواست دیدی ہے جس میں موقف اختیارکیا گیا کہ سپیکرنے تحریک عدم اعتماد سے متعلق بحران پیدا کرنے کیلئے ہمارے دستخطوں کے بغیر استعفے الیکشن کمیشن کو ارسال کر کے جعلسازی کا ارتکاب کیا ہے اسلئے انکے خلاف مقدمہ درج کیا جائے، صحافیوں سے گفتگومیں عبدالماجد نے کہاکہ اسپیکر اسمبلی اختیارات کاناجائزاستعمال کرنے سے گریز کریں، اینٹ کاجواب پتھرسے دیناجانتے ہیں۔

ہم نے ہمیشہ جمہوریت کوپروان چڑھایاہے،فاروڈبلاک بھی پارٹی کو بچانے کیلیے بنایا،کرپٹ ٹولہ سے پارٹی کونجات دلاکررہونگا میں نے اورمیرے کسی ساتھی نے استعفیٰ نہیں دیا، جعلی استعفیٰ کونہیں مانتے۔ دریں اثناء چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نے سپیکرقانون سازاسمبلی سردارغلام صادق کی طرف سے فاروڈ بلاک کے3ممبران اسمبلی عبدالماجد،اخترحسین ربانی اور چوہدری ارشدحسین کی بنیادی اسمبلی رکنیت ختم کیے جانے سے متعلق ارسال کیاگیا ریفرنس مستردکر دیا ہے، انھوں نے کہا کہ جب تک ممبران اسمبلی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونیکی تائید میں خود پیش نہیں ہوتے اسوقت تک کسی دوسرے شخص کی طرف سے ارسال کردہ مکتوب کی کوئی آئینی حیثیت نہیں، علاوہ ازیں آزادکشمیر ہائیکورٹ نے اسپیکراسمبلی کی جانب سے ممبران اسمبلی کے استعفوںکی منظوری کیخلاف رٹ سماعت کیلیے منظورکرتے ہوئے فریقین کونوٹس جاری کردیے، لارجربینچ آج درخواست کی سماعت کریگا۔
Load Next Story