ای اوبی آئی اسکینڈل سکھر کے تاجر نے رقم واپس کردی

تاجر یعقوب امین نے ایف آئی اے ایڈیشنل ڈائریکٹر کو 12 کروڑ 9 لاکھ روپے کا چیک دیدیا

تاجر یعقوب امین نے ایف آئی اے ایڈیشنل ڈائریکٹر کو 12 کروڑ 9 لاکھ روپے کا چیک دیدیا. فوٹو: فائل

ایمپلائزاولڈایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن (ای اوبی آئی)میں اربوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات کے دوران ایف آئی اے کوپہلی بڑی کامیابی اس وقت ملی جب سکھرمیں متنازع زمین فروخت کرنے والے تاجرنے بدھ کو سودے کے ذریعے حاصل ہونے والی پوری رقم کاچیک ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ای اوبی آئی کے سابق چیئرمین ظفراقبال گوندل کے دورمیں سکھرمیں2 کمرشل پلاٹ مجموعی طورپر12 کروڑ 9لاکھ روپے میں خریدے گئے تھے، سپریم کورٹ کی ہدایت پرشروع کی جانے والی تحقیقات میں ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم اس سلسلے میں تحقیقات کررہی ہے کہ آیاقطعہ زمین کی خریداری کے سودے میں سرکاری خزانے کو نقصان تونہیں پہنچایاگیا۔




ایف آئی اے ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں ایف آئی اے کی تحقیقات جاری ہیں کہ زمین فروخت کرنے والے تاجریعقوب امین نے اپنے دیگرشراکت داروں کی رضامندی سے12کروڑ9 لاکھ روپے کا چیک ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر الطاف حسین کے حوالے کیاجبکہ اس موقع پرای اوبی آئی کے افسران بھی موجود تھے، ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ تاجروں کاکہناہے کہ پوری رقم کا چیک رضاکارانہ طور پر دیا گیا ہے اورا گر ایف آئی اے کو اس سودے میں کسی قسم کی بے قاعدگی دکھائی دیتی ہے تو تاجر سودامنسوخ کرنے کو تیار ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story