جان کیری کے دورہ پاکستان کی حتمی تاریخ نہیں دی جاسکتی امریکی ترجمان
وزیر خارجہ جان کیری پاکستان کاجلد دورہ کرنے کے خواہشمند ہیں لیکن فی الحال کوئی حتمی تاریخ نہیں دی جا سکتی۔
HYDERABAD:
امریکا نے کہاہے کہ طالبان سے امن مذاکرات میں پاکستان کی جانب سے مددکی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان اورافغانستان کی سیکیورٹی ایک دوسرے کیلیے لازم وملزوم ہے۔
امریکی دفترخارجہ کی ترجمان جینیفرساکی نے بدھ کو واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ میں بتایاکہ امریکا، افغانستان میں قیامِ امن کیلیے پاکستان کو اپنا اہم اتحادی سمجھتا ہے، سرتاج عزیزکے دورہ افغانستان سے آگاہ ہیں، پاک افغان تعلقات کی مضبوطی کیلیے کیے گئے ہر اقدام کو انتہائی اہم سمجھتے ہیں۔ وزیر خارجہ جان کیری پاکستان کاجلد دورہ کرنے کے خواہشمند ہیں لیکن فی الحال کوئی حتمی تاریخ نہیں دی جا سکتی۔