علی رضا عابدی قتل کیس میں ملوث مشکوک افراد ایران فرار
علی رضا عابدی قتل کیس میں کرائے کے قاتل استعمال کئے جانے کا انکشاف, لیاری گینگ وار سے تعلق تھا
ایم کیو ایم کے سابق رہنما علی رضا عابدی کے قتل میں ملوث دو مشکوک افراد کے ایران فرار ہونے کی اطلاع ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کی جیو فینسنگ کرائی جس میں دو مشکوک افراد کے نمبر حاصل ہوئے تاہم دونوں مشکوک افراد کے ایران فرار ہونے کی اطلاع ہے۔
لیاقت آباد میں نوجوان احتشام کے قتل میں بھی گینگ وار کے کارندے ملوث تھے اور یہ بات پہلے بھی سامنے آچکی ہے کہ احتشام اور علی رضا عابدی کو ایک ہی ہتھیار سے قتل کیا گیا۔ احتشام کو قتل کرنے والے افراد ممکنہ طور پر ایران فرار ہوچکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق گینگ وار کے کارندے شہر میں کرائے کے قاتلوں کے طور پر استعمال ہورہے ہیں اور ان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ان کے گرفت میں آنے پر علی رضا عابدی کیس کی گتھی سلجھ سکتی ہے۔
سابق ایم این اے علی رضا عابدی قتل کیس میں پیش رفت ہوئی ہے اور واقعے میں کرائے کے قاتل استعمال کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے جن کا تعلق ممکنہ طور پر لیاری گینگ وار سے تھا۔