پاکستان کی سالمیت پر اٹھنے والی ہر آنکھ نوچ لی جائے گی وزیرداخلہ بلوچستان

صوبے کے عوام ملک دشمن عناصر اور بہکانے والوں کے چہروں کو پہچان چکے ہیں، صوبائی وزیرداخلہ

صوبے کے عوام دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیرداخلہ ضیا لانگو۔ فوٹو:فائل

وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سالمیت اور ریاستی اداروں پر اٹھنے والی ہر آنکھ نوچ لی جائے گی۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق صوبائی وزیرداخلہ میر ضیاء لانگو نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور پشتون آباد، بلیلی اور خروٹ آباد میں شہریوں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے عوام دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکومت اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان کی سالمیت اور ریاستی اداروں پر اٹھنے والی ہر آنکھ نوچ لی جائے گی۔

صوبائی وزیرداخلہ نے کہا کہ صوبے کے عوام ملک دشمن عناصر اور بہکانے والوں کے چہروں کو پہچان چکے ہیں، دشمن ممالک کے ایماء پر چلنے والے دہشت گرد صوبے کے پرامن عوام کو مزید دھوکہ نہیں دے سکتے، پاک فوج کی ملکی سلامتی امن اور بھائی چارے کی اس جدوجہد میں بلوچستان کا ہر باسی انکے ساتھ کھڑا ہے۔
Load Next Story