جعلی ڈگری کیس سپریم کورٹ نے ثمینہ خاور حیات کو نااہل قرار دے دیا

الیکشن کمیشن ثمینہ خاور حیات کی کامیابی کا نوٹی فکیشن منسوخ کر دے۔ عدالت

الیکشن کمیشن ثمینہ خاور حیات کی کامیابی کا نوٹی فکیشن منسوخ کر دے۔ عدالت۔ فوٹو: ظہورالحق

KARACHI:
سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ق) کی رکن پنجاب اسمبلی ثمینہ خاور حیات کو جعلی ڈگری کی بنیاد پر نااہل قرار دے دیا۔


چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے رکن صوبائی اسمبلی کی ڈگر ی کے معاملے پر کیس کی سماعت کی،عدالت نے کیس کی سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ سناتے ہوئے مسلم لیگ (ق) کی رکن پنجاب اسمبلی ثمینہ خاور حیات کو نا اہل قرار دے دیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ کہ ثمینہ خاور حیات اپنی ڈگری مصدقہ ہونے کے حوالے سے ثبوت فراہم نہیں کر سکیں،عدالت نے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی ہےکہ وہ ثمینہ خاور حیات کی کامیابی کا نوٹی فکیشن منسوخ کر دے۔

Recommended Stories

Load Next Story