ٹیکسی ڈرائیور کا قتل4 رینجرز اہلکاروں کے جسمانی ریمانڈ میں 27 جولائی تک توسیع

27 جولائی کو ہونے والی سماعت میں پولیس مقدمے کا چالان پیش کرے، عدالتی حکم

ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے مزید ریمانڈ دیا جائے ، پولیس فوٹو فائل

KARACHI:
ٹیکسی ڈرائیور کے قتل کے الزام میں 4 رینجرز اہلکاروں کے جسمانی ریمانڈ میں 27 جولائی تک توسیع کردی گئی۔


پولیس نے ٹیکسی ڈرائیور مراد علی پر فائرنگ کرنے والے رینجرز اہلکار لانس نائک غلام رسول، اور سپاہیوں قدیر، برکت اور وقار کو جسمانی ریمانڈ کی میعاد پوری ہونے پرسٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے رو برو پیش کیا، اس موقع پر پولیس نے عدالت سے درخواست کی کہ ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے اس لئے ان کے ریمانڈ میں توسیع کی جائے، عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے 27 جولائی تک ریمانڈ میں توسیع کرتے اگلی پیشی میں مقدمے کا چالان پیش کرنےکی ہدایت بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ 16 جولائی کو افطار کے وقت رینجرز اہلکار غلام رسول کی فائرنگ سے گلستان جوہر کے علاقے میں ٹیکسی ڈرائیورمرادعلی عرف مرید جاں بحق ہوگیا تھا، جس کے بعد اہلکاروں کے خلاف مقتول کی بیوہ دعا بی بی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story