پاکستان نے کرتارپور پر مذاکرات کے لیے بھارت کو 13 مارچ کی تاریخ دے دی
کرتارپور راہداری پر مذاکرات کے لیے پاکستانی وفد 13مارچ کو بھارت کا دورہ کرے گا، ترجمان دفتر خارجہ
لاہور/GUJRAT:
پاکستان نے بھارت کو کرتار پور راہدری پر مذاکرات کے لیے 13 مارچ کی تاریخ تجویز کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومتِ پاکستان نے بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر کرتار پور راہداری کھولنے کے ارادے کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کو مذاکرات کی دعوت دی تھی۔ جواب میں بھارت نے بھی پاکستان کو اپنا وفد نئی دہلی بھیجنے کی تجویز دی تھی اور کہا تھا کہ پاکستان اپنا وفد 26 فروری یا پھر 7 مارچ کو نئی دہلی بھیج سکتا ہے۔
یہ پڑھیں: پاکستان کی کرتارپور راہداری پر مذاکرات کے لئے بھارت کو دعوت
دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کرتارپور راہداری پر مذاکرات کے لیے پاکستان نے بھارت کو 13 مارچ کی تاریخ تجویز کردی ہے اور کہا ہے کہ پاکستانی وفد 13 مارچ کو بھارت کا دورہ کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی پیشکش پر بھارت کا مثبت جواب
ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ ہماری تجویز ہے کہ پاکستانی وفد کے دورے کے بعد بھارتی وفد جواب میں 28 مارچ کو پاکستان کا دورہ کرے، پاکستان بھارت کی جانب سے مثبت جواب کا منتظر ہے۔