نارتھ کراچی میں بھتہ نہ دینے پر دکان پر دستی بم حملہ2 افراد زخمی

دکانداروں نے بھتہ مافیا کےخلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنی دکانیں بند کر دیں

پولیس اوررینجرز نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔، فوٹو: ایکسپریس نیوز

نارتھ کراچی میں بھتہ نہ دینے پر رنگ ساز کی دکان پر دستی بم حملے سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق نارتھ کراچی کے علاقے یو پی موڑ کے قریب نامعلوم افراد نے رنگ ساز سے بھتہ مانگا اور بھتہ نہ دینے پر دکان پر دستی بم سے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ پولیس اوررینجرز نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اس موقع پر دکانداروں نے بھتہ مافیا کےخلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنی دکانیں بند کر دیں اور مطالبہ کیا کہ پولیس اورانتظامیہ بھتہ مافیا کے خلاف کارروائی کرے۔
Load Next Story